حیدرآباد۔19نومبر(اعتماد نیوز)وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ آسٹریلیا کے
بعد آج فجی میں وزیر اعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر
مودی نے آج فجی کے دورہ کے پہلے دن فجی کے پارلیمنٹ میں
تقریر کی۔ تاہم فجی
کے پارلیمانی تقریر کے دوران اس ملک کے اپوزیشن پارٹی نے اس اجلاس میں
شرکت سے گریز کی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے فجی میں برقی پلانٹ کے قیام
کے لئے ملک کی جانب سے 7کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔